صدر مملکت سے 2 اہم شخصیات کی ملاقات ، قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایوان صدر میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے قومی منظر نامے میں قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں۔ایوان صدر کے ذرائع تصدیق کر رہے ہیں کہ جمعہ کو صدر کی دواہم شخصیات سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے دوران کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہیں تھی، ایوان صدر کے عملے کو بھی روک دیا گیا تھا۔
تین بڑوں کی اس ملاقات میں کیا ہوا؟ اس حوالے سے ایوان صدر یا کسی دوسرے ذریعے سے کوئی بیان یا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تاہم ملکی صورتحال کے پس منظر میں اس ضمن میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔
کچھ لوگ امکان ظاہر کر ر ہے ہیں کہ صدر آئندہ 72 گھنٹے میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ملاقات کا ایک اور پہلو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں ترامیم کے ضمن میں ہے جس پر صدر نے ٹویٹ جاری کی تھی کہ انہوں نے توثیقی بل پر دستخط نہیں کیے تھے۔
ایک پہلو صدر کے عہدہ میعاد کے حوالے سے ہے، صدر علوی کے عہدہ صدارت کی میعاد 8 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔ ایوان صدر نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ صدر عہدہ کی میعاد مکمل کر کے گھر چلے جائیں گے کیونکہ آئین کے تحت نئے صدر کے آنے تک موجودہ صدر برقرار رہ سکتے ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

18 mins ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

24 mins ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

52 mins ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

1 hour ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

1 hour ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

2 hours ago