پاکستانی فاسٹ بولرز نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشیا کپ 2023 گزشتہ روز ایشیا کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کی تاریخ میں روایتی حریف ٹیم بھارت کی تمام وکٹیں اڑانے کا اعزاز قومی فاسٹ بولرز نے اپنے نام کیا، پاکستانی بولرز دنیا کے واحد گیند باز ہیں جنہوں نے کسی بھی میچ میں تمام کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے، اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجا ہے۔
گزشتہ روز میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے بھارت کیخلاف ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان سپر فور مرحلے میں بھی پہنچ گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

2 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

2 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

2 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

2 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

2 hours ago