پاکستانی فاسٹ بولرز نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشیا کپ 2023 گزشتہ روز ایشیا کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا .
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کی تاریخ میں روایتی حریف ٹیم بھارت کی تمام وکٹیں اڑانے کا اعزاز قومی فاسٹ بولرز نے اپنے نام کیا، پاکستانی بولرز دنیا کے واحد گیند باز ہیں جنہوں نے کسی بھی میچ میں تمام کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے، اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا .


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجا ہے .
گزشتہ روز میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے بھارت کیخلاف ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان سپر فور مرحلے میں بھی پہنچ گیا ہے . خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں