بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،ڈپٹی ڈائریکٹراسپورٹس بلوچستان امان اللہ


ہنہ اوڑک (رپورٹ / سید ارباز شاہ)ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس بلوچستان امان اللہ،اسلامک ریلیف پاکستان کے ایریا پروگرم منیجر عیسیٰ طاہر سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر بلوچستان کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صر ف ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقے ہنہ اوڑک کے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جو خوش آئند ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کوسحر اعوان کرکٹ گراؤنڈ ہنہ اوڑک میں یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہنہ اوڑک سے تعلق رکھنے والی 8ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسپارٹن ہنہ اور گرین ہنہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اسپارٹن ہنہ نے جیت لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بلوچستان امان اللہ نے کہا کہ اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے ہنہ اوڑک کے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے تین روزہ یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کالواہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے ہارنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہمت نہیں ہارنی چاہئے بلکہ پہلے سے زیادہ محنت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اسلامک ریلیف پاکستان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے محکمہ سپورٹس بلوچستان انکے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اسلامک ریلیف پاکستان کے ایریا پروگرم منیجر عیسیٰ طاہر سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ریلیف پاکستان اپنے وسیلہ پروگرام کے تحت بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ کے نوجوانوں اور خواتین کو مختلف قسم کی ٹریننگ دیکر انہیں قابل بنارہا ہے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوکر اپنے اوراپنے خاندان کیلئے بہتر روزگار پیداکرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وسیلہ پروگرام کے تحت آج کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے تاکہ وہ منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے ہنہ اوڑک کے نوجوانوں کوکھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے اسلامک ریلیف پاکستان نے یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس کا فائنل میچ اسپارٹن ہنہ اور گرین ہنہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ جیتنے پر اسپارٹن ہنہ کی ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسلامک ریلیف پاکستان کوئٹہ کی سطح پر ایک ٹورنامنٹ منعقد کرائے جس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے مواقع میسرآسکیں اور اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ کرنے والی ٹیموں کو ملک کے دیگر صوبوں میں بھیجیں تاکہ وہ وہاں جاکر میچ کھیل سکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں کھیلوں کے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پرڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس بلوچستان امان اللہ،اسلامک ریلیف پاکستان کے ایریا پروگرم منیجر عیسیٰ طاہر سنجرانی نے فائنل کی ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور دیگرانعامات تقسیم کئے۔

Recent Posts

سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں…

8 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت4جون تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک…

22 mins ago

“زندگی میں پہلی بار اتنی گالیاں سُننے کو مل رہی ہیں”ننھے وی لاگر کے والد نے بیان جاری کر دیا

گلگت بلتستان (قدرت روزنامہ) انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ننھے وی…

2 hours ago

’سلمان اور وویک کے جھگڑے کا کیا فائدہ ہوا جب لڑکی کوئی اور لے گیا‘والد سلیم خان کھل کر بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں ویویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہوئی لڑائی…

2 hours ago

ارشد ندیم کو تھرو کیلئے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو تھرو کے لیے نئی جدید ترین…

2 hours ago

ہمایوں سعید نے شادی کے کئی سالوں بعد بھی اولاد نہ ہونے پر پہلی مرتبہ دل کی بات کہہ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید نہ صرف ڈرامہ انڈسٹری…

2 hours ago