کوئٹہ میں چینی 230 روپے تک پہنچ گئی ، ذخیرہ اندوزی کے باعث مزید مہنگی ہونے کا خدشہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ذخیرہ اندوزی کے باعث قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے . کوئٹہ میں چینی 230 روپے میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، 50 کلو چینی کی بوری 1100 روپے اضافے کے بعد 10 ہزار500 روپے کی ہو گئی .


اس کے علاوہ شہر میں سفید چنا 100 روپے اضافے کیساتھ 520 روپے، مسور کی دال 70 روپے کے اضافے کے بعد 370 روپے میں فروخت ہو رہی ہے .
ادھر فیصل آباد میں چینی کی قیمت 190 سے 200 روپے تک پہنچ گئی ہے ، ہول سیل میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا 8ہزار800 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے . ہول سیل میں دکانداروں کو چینی 176 روپے فی کلو مل رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں