عالمی دنیا

بھارت ، دفتر کی عمارت بوسیدہ ہونے کے باعث سرکاری ملازمین ہیلمٹ پہن کر کام کرنے پر مجبور


تلنگانا (قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک سرکاری دفتر کے ملازمین ہیلمٹ پہن کر کام کرنے پر مجبور ہیں۔بھارتی ریاست تلنگانا کے ضلع جگتیال میں موجود سرکاری ڈویلپمنٹ آفس کی عمارت اتنی بوسیدہ ہو گئی ہے کہ چھت سے سیمنٹ گرنا شروع ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دفتر کی گاؤں میں انٹرنیٹ کی سہولت اور انفراسٹرکچر بہتر بنانے کی ذمہ داری ہے لیکن دفتر کی عمارت اتنی بوسیدہ ہے کہ ملازمین خوف کی حالت میں کام کرتے ہیں کہ چھت سے سیمنٹ کا کوئی ٹکرا ان کے سروں پر نہ گر جائے۔ اسلئے ملازمین ہیلمٹ پہن کر دفتر میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں بوسیدہ عمارت کی چھت سے سیمنٹ کی ایک چھوٹی سلیب دفتر میں موجود ملازم پر گری، جس کے بعد عملہ دفتر کو نئی عمارت میں منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں