محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا میٹرک امتحانات میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


پشاور(قدرت روزنامہ) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے میٹرک امتحانات میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے غیر تسلی بخش نتائج پر سرکاری ا سکولوں کے پرنسپلز سے جواب طلب کرلیا ہے، جی جی ایچ ایس خیبر کالونی، وزیر باغ، ڈبگری گیٹ سمیت دیگر اسکولوں سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق ا سکولوں کے نتائج 50 فیصد سے کم ہیں جو غیر تسلی بخش ہیں،کہا گیا کہ غیر تسلی بخش نتائج پرنسپل، نویں اور دسویں کے اساتذہ کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ پشاور میں اسکولز پرنسپلز کو تفصیلات 15 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔