ہمیں پی ڈی ایم حکومت کی مخالفت کرنی چاہیے تھی، اے این پی رہنما


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیئر رہنما سینیٹر عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا، اگلی حکومت کا فیصلہ بھی ہوچکا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہباز حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 16 ماہ میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ کچھ جماعتیں اقتدار کیلئے ڈیل سمیت سب کچھ کرتی ہیں، پارلیمان کو کمزور کرنے میں ایسی ہی جماعتوں کا ہاتھ ہے۔
سینیٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم دور میں جو بل پاس ہوئے وہ کوئی جمہوری شخص نہیں کرسکتا۔ 15 ایسے بل پاس کیے گئے جن کا ہمیں علم ہی نہیں تھا، ہم نے اس بل کو مسترد کیا۔
اے این پی رہنما نے کہا کہ جو پہلے دوسرے سیاست دانوں کے ساتھ ہوا آج پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے۔ جو پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے کل ہمارے لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔ ملک میں بروقت الیکشن آئینی حق ہے، اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو یہ ایک اور بڑا سوالیہ نشان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت کیلئے ن لیگ کی طرف سے جمہوریت اور عوام کے خلاف فیصلے لیے گئے۔ ہمیں اس بات پر افسوس ہے ہمیں ایسی حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا، اس وقت ہمیں پی ڈی ایم حکومت کی مخالفت کرنی چاہیے تھی۔
پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت کے رہنما نے انکشاف کیا کہ اگلی حکومت کا فیصلہ ہوچکا ہے، اگلی حکومت بھی ن لیگ کی ہی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ہی ن لیگ نے نگراں وزیر اعظم کے نام پر دستخط کیے تھے۔ ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی بہت ساری فائلز کھل جائیں گی لیکن ن لیگ اس وقت پر سکون ہے۔

Recent Posts

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

9 mins ago

شعیب ملک اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ ہنی مون منانے کس ملک پہنچ گئے؟ تصاویر سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو معروف اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب آج کل سب…

16 mins ago

ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے کہاہے کہ 248 موبائل ڈیوائسز کو ایف بی…

18 mins ago

فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین…

35 mins ago

موقف پر کھڑا ہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں،…

52 mins ago

منڈی بہاالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاالدین(قدرت روزنامہ) نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے اس پر موجود…

1 hour ago