پہلی دفعہ کسی جج نے پولیس کو کہا کہ گھر چھوڑ کے آؤ، عطا تارڑ
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے وکلاء یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ پولیس افسران کو سزائیں دلوا کر رہیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں عطا اللّٰہ تارڑ نے پرویز الہٰی کے وکلاء دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی بات ہو گئی ہے، کورٹ نوٹس کرے گی اور پولیس افسروں کو توہین عدالت پر سزائیں سنائے گی۔
پرویز الٰہی کے وکلا اور لاہور ہائی کورٹ کے جج کے درمیان کیا طے پایا؟ اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے کی رہائی کی خاطر توہین عدالت لگانے کی ڈیل۔ پہلی دفعہ کسی جج نے پولیس کو کہا کہ گھر چھوڑ کے آو۔ تاریخی کرپشن پر تاریخی ریلیف۔ pic.twitter.com/93YjBFHs1X
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 3, 2023
عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے اس شخص نے ہمیشہ یہ بھڑکیں ماریں کہ میں نے عدالتوں کو مینج کر لیا ہے، اب اگر ان کے وکلاء وقت سے پہلے یہ کہہ رہے ہیں کہ جج صاحب کل ہی پولیس افسران کو سزائیں دے دیں گے تو یہ سسٹم پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ وہ کرپشن کا پیسہ جاتا کہاں ہے، جو 2300 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پرویز الہٰی کے وکلاء اور لاہور ہائی کورٹ کے جج کے درمیان کیا طے پایا؟ اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے کی رہائی کی خاطر توہین عدالت لگانے کی ڈیل ہوئی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلی دفعہ کسی جج نے پولیس کو کہا کہ گھر چھوڑ کے آؤ، یہ تاریخی کرپشن پر تاریخی ریلیف ہے۔واضح رہے کہ چودھری پرویز الہٰی نے لاہور ہائی کورٹ سے گھر تک سیکیورٹی فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔
جسٹس امجد رفیق نے کہا تھا کہ پنجاب پولیس کے افسر کو کہتے ہیں کہ انہیں چھوڑ آئیں، رجسٹرار کو بلا کر ڈائریکشن بھی دے دیتے ہیں۔عدالت نے پرویز الہٰی کو گھر چھوڑنے کے لیے پولیس کو ہدایت کی تھی۔