جویریہ سعود راکھی ساونت کی معترف


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور رائٹر جویریہ سعود نے بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی تعریف کی ہے . فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جویریہ سعود نے بھارتی ڈانسر کی ایک گردشی ویڈیو شیئر کی، جس میں راکھی ساونت عمرے کی ادائیگی کے بعد ایک ایوارڈ فنکشن میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہی ہیں .


مذکورہ وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت کو عبایہ پہنے میڈیا نمائندوں کو خبردار کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے، راکھی کہتی ہیں کہ میں اللہ کے گھر سے واپس آئی ہوں، تمام آدمی مجھ سے دور رہیں میں پاک ہوں .
اس ویڈیو میں راکھی یہ بھی کہتی ہیں کہ مجھے لگتا تھا کہ عبایہ پہننے کے بعد کوئی مجھے بالی ووڈ میں پوچھے گا نہیں لیکن جب تک خدا کا ہاتھ میرے سر پر ہے میرا رزق مجھےایسے بھی مل جائے گا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official)


راکھی ساونت کی اس وائرل ویڈیو کو جویریہ سعود نے شیئر کیا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور سوشل میڈیا صارفین کو بھی ان کی چھوٹی چھوٹی کوششوں کی تعریف کرنے کی تلقین کی .
پاکستانی اداکارہ نے لکھا کہ دنیا میں زیادہ تر لوگ ہمیشہ دوسروں کی غلطیاں ہی دیکھتے ہیں، اگر آپ بھی یہ دیکھتے ہیں، تو آئیے ایک ایسا ذریعہ بنیں جس سے دوسروں کو ایک بہتر انسان بننے کا موقع ملے .
حقیقی اور روحانی تعلق وہ نہیں ہے جو آپ کو وہ بنائے جو آپ بننا چاہتے ہیں بلکہ یہ آپ کو وہ بناتا ہے جو آپ ہیں . کم از کم وہ کوشش کر رہی ہے‘ . صارفین بھی راکھی ساونت کے اس بدلاؤ کو بے حد پسند اور ان کی تعریفیں کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں