پاکستان
الیکشن سے متعلق فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، صدر مملکت
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔ایوانِ صدر کی طرف سے جاری پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگراں وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے کل کے بیان کو سراہا کہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔
صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔