کرینہ کپور کو فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے نکالا گیا تھا، امیشا پٹیل کا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ) بلاک بسٹر فلم ’غدر2‘ کی اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اسٹار کرینہ کپور کو فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے نکالا گیا تھا۔ بلاک بسٹر فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کا بالی وڈ ڈیبیو ہوا تھا اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ فلم میں ہیروئن کے کردار کیلئے سب سے پہلے کرینہ کپور کو آفر دی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں امیشا پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ کرینہ کپور نے فلم سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ راکیش روشن نے انہیں فلم سے نکال دیا تھا کیوں کہ ان کے درمیان ہم آہنگی نہیں تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ فلمساز راکیش روشن نے انہیں ایک شادی میں دیکھا تھا اس لئے فلم کے مرکزی کردار کیلئے انہیں آفر دی گئی۔
سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم ’غدر2‘ انڈین باکس آفس پر کامیابی کے نئے سنگ میل قائم کررہی ہے اور اس کا بزنس 500 کروڑ تک پہنچ چکا ہے۔
دوسری طرف کرینہ کپور نیٹ فلکس تھرلر ’جانِ جان‘ کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کی طرف سے اب تک امیشا پٹیل کے بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Recent Posts

گورنر سندھ کا کرغستان میں پھنسے سندھ کے طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بشکیک میں پھنسے سندھ سے تعلق رکھنے…

7 mins ago

ہتک عزت بل کا معاملہ: مریم نواز نے تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج پنجاب…

20 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی زندگی پر ایک نظر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2021…

35 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثہ: ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق…

46 mins ago

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں…

54 mins ago

اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال، پاکستان میں سالانہ کتنے لاکھ لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے…

1 hour ago