امیتابھ بچن گولڈن ٹکٹ پر ورلڈ کپ میچز دیکھیں گے
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ورلڈ کپ کے میچز گولڈن ٹکٹ پر دیکھیں گے۔ون ڈے کرکٹ کا ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میچز دیکھنے کے لیے عوام کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے ستارے بھی پرجوش ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی مہمان کے طور پر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔
Jay Shah presented 'Golden Ticket' to Amitabh Bachchan for the 2023 World Cup matches. pic.twitter.com/YFXs0TUCCg
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) September 5, 2023
جے شاہ نے امیتابھ بچن کو ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے گولڈن ٹکٹ دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا جبکہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔