شوہر کی گھر واپسی کی خوشی میں حریم شاہ کا اپنے فالوورز کے لئے بڑا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ کی گھر واپس آنے کی خوشی میں اپنے فالوورز کے لئے بڑا اعلان کردیا۔خیال رہے کہ بلال شاہ کی والدہ شہزادی بیگم نے کچھ دیر قبل ان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلال شاہ چند روز قبل لاپتہ ہوئے تھے، جو کل رات 12 بجے بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔
اس حوالے سے ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللہ ، میرے شوہر بلال شاہ آج صبح بحفاظت گھر واپس آگئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی‘۔


ٹک ٹاکر نے اپنے شوہر بلال شاہ کی گھر واپس آنے کی خوشی میں اپنے فالوورز کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ کے اصرار پر آج اپنے چند فالوورز کو ایکس بلو سبسکرپشن خرید کردوں گی، آگر آپ بھی بلیو ٹک لینا چاہتے ہیں تو نیچے ’آئی وانٹ‘ کمنٹ کریں، شکریہ‘۔

ٹک ٹاکر کے اس اعلان کے بعد تین گھنٹے کے مختصر دورانیے کے اندر تقریباً ڈیڑھ ہزار سے زائد فالوورز نے ان کی پوسٹ کو ری شیئر کیا اور 7 ہزار سے زائد نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے تصدیقی اکاؤنٹ کی خواہش کا اظہار کیا۔