ملک پر مافیا کا راج ہے، حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی، سینیٹر مشتاق احمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی، ملک میں مافیا اور اسمگلرز کا راج ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پورےملک میں بحران ہے اور عوام تکلیف میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقل معاہدوں کے خلاف میں نے سینیٹ میں آواز اٹھائی ہے، بجلی چوری کو دہشت گردی کے برابر جرم قرار دیں۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ ملک میں مافیا اور اسمگلرز کا راج ہے، اس وقت حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت گراں فروشوں اور اسمگلر کو کھلی آزادی ہے، حکومت عوام کا تحفظ کرے۔