شاہ رخ خان جلد اسپائے تھرلر فلم میں بیٹی سہانا خان کے ہمراہ نظر آئیں گے


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جلد ہی اپنی بیٹی سہانا خان کے ہمراہ ایک اسپائے تھرلر فلم میں نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان بڑی اسکرین پر بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم میں ان کے ہمراہ اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سہانا خان کی یہ فلم معروف ڈائریکٹر سوجوائے گھوش کی ہدایتکاری میں بنے گی اور اس فلم کے اسکرپٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک اسپائے تھرلر فلم ہے جس میں سہانا خان بطور جاسوس مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ شاہ رخ خان ان کے ہینڈلر کا کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ سہانا خان پہلے ہی ڈائریکٹر زویا اختر کی نئی نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں جوکہ رواں برس 7 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔