مہنگی بجلی کیخلاف آزاد کشمیر میں احتجاج اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے 7 اضلاع میں مہنگی بجلی کے بلز اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی . آزاد کشمیر بھر میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور متعدد شہروں میں دھرنے دیے .

ریاست بھر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں بند رہیں . اس موقع پر کوٹلی، میرپور اور پونچھ ڈویژن کے لیے تمام قسم کی ٹرانسپورٹ بھی بند رہی .

حکومت اور محکمہ برقیات کے خلاف شہریوں نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے . عوامی ایکشن کمیٹی نے شہید چوک سمیت سات اضلاع میں احتجاج کیا . ہڑتال میں انجمن تاجران،ٹرانسپوٹرز ، وکلاء سمیت تمام تنظیموں نے شرکت کی . . .

متعلقہ خبریں