6ستمبر ہمیں اپنے وطن کے تحفظ کے لئے قومی جذبہ اور عزم کو ہمیشہ قائم رکھنے کا درس دیتا ہے ۔میر علی مردان خان ڈومکی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)6ستمبر ہمیں اپنے وطن کے تحفظ کے لئے قومی جذبہ اور عزم کو ہمیشہ قائم رکھنے کا درس دیتا ہے ۔نگران وزیرا علیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے كها ہے کہ 6 ستمبر 1965 کو ہماری بہادر مسلح افواج اور پوری قوم نے ناقابل تسخیر اتحاد کا مظاہرہ کیا ۔پاک فوج نے ثابت کیا کہ اتحاد اتفاق اور ایمان کی طاقت کے سامنے ہتھیاروں یا تعداد کی کثرت کوئی معنی نہیں رکھتی ۔ہماری افواج نے دشمن کے قدم اکھاڑ دئیے اور مادر وطن کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن گئیں ۔
ہماری افواج نے جزبہ ایمانی جوان مردی جرات اور بہادری کا عظیم الشان مظاہرہ کیا ۔پاک افواج نے ہمیشہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا ۔پاک افواج نے بھارتی افواج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔قیام پاکستان سے آج تک ہماری بہادر افواج نے ملک اور قوم کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔یوم دفاع اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔
ہم ملک کے دفاع ترقی اور سالمیت کے لیے بحیثیت محب وطن پاکستانی اپنا کردار ادا کرینگے ۔امن کے قیام میں بلوچستان کے عوام ہمیشہ اپنے بہادر سکیورٹی اداروں کے مضبوط بازو بنے ہیں ۔نگران حکومت صوبے میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے پرامن اور سازگار ماحول فراہم کریگی ۔ہماری اولین ترجیح بھی بہتر امن و امان کی صورتحال ہے ۔یوم دفاع کے موقع پر نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا وطن عزیز کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پيش۔