انڈیا کے نام تبدیلی کی خبروں پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کا ردعمل سامنے آگیا
ممبئی(قدرت روزنامہ) انڈیا کا نام تبدیل کرنے کی خبروں پر بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ لیجنڈری اداکار نے ایکس (ٹویٹر) پر ایک مختصر سی پوسٹ لکھی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کا رجحان کس طرف ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں ’بھارت ماتا کی جے‘ لکھا اور ساتھ ہی پوسٹ میں ترنگا اور نارنجی جھنڈے کی ایموجی ڈالی ہے۔
T 4759 – 🇮🇳 भारत माता की जय 🚩
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) September 5, 2023
پوسٹ سامنے آتے ہیں اداکار کے مداحوں کا رش لگ گیا اور اب تک لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں جبکہ ہزاروں نے اسے پسند کیا اور ری ٹویٹ کیا۔
ملک کے نام کو تبدیل کرنے بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب جی ٹوئنٹی کے عشائیہ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا جس میں ’انڈین صدر‘ کے بجائے ’بھارتی صدر‘ لکھا ہوا ہے۔