انڈیا کے نام تبدیلی کی خبروں پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کا ردعمل سامنے آگیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) انڈیا کا نام تبدیل کرنے کی خبروں پر بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا ردعمل سامنے آیا ہے . لیجنڈری اداکار نے ایکس (ٹویٹر) پر ایک مختصر سی پوسٹ لکھی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کا رجحان کس طرف ہے .


امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں ’بھارت ماتا کی جے‘ لکھا اور ساتھ ہی پوسٹ میں ترنگا اور نارنجی جھنڈے کی ایموجی ڈالی ہے .


پوسٹ سامنے آتے ہیں اداکار کے مداحوں کا رش لگ گیا اور اب تک لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں جبکہ ہزاروں نے اسے پسند کیا اور ری ٹویٹ کیا .
ملک کے نام کو تبدیل کرنے بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب جی ٹوئنٹی کے عشائیہ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا جس میں ’انڈین صدر‘ کے بجائے ’بھارتی صدر‘ لکھا ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں