راولپنڈی(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے۔
راولپنڈی میں ورچوئل کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے۔ نیوزی لینڈ کو دورہ بنگلہ دیش کے دوران شکست ضرور ہوئی مگر ہم اسے آسان نہیں لیں گے کیونکہ کیوی ٹیم صلاحیت سے بھرپور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ان نوجوانوں کو موقع دینے کی کوشش کریں گے جنہیں ابھی تک چانس نہیں ملا، عبداللہ شفیق بہت اچھا بلے باز ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں میچ ونر کھلاڑی بنے گا۔
چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہا تھا کہ کسی بھی نئی سوچ کو اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے، رمیز راجہ میری اور ٹیم کی حمایت کر رہے ہیں اور ان کی باتوں سے بالکل نہیں لگا کہ وہ کپتان بدلنا چاہتے ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…