یوم دفاع ہمیں ہماری مسلح افواج کی بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے‘سرفراز بگٹی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگران وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی کا یوم دفاع پر قوم کے نام پیغام‘یوم دفاع ہمیں ہماری مسلح افواج کی بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے۔وطن کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا۔دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وطن عزیز کوآج انتہا پسندی ،دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں۔ملکی سالمیت اور ترقی کے خلاف ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے ۔