ٹنڈوجام: سوتیلی بیٹی کو قتل کرکے لاش گٹر میں پھینکنے کا ملزم گرفتار
ٹنڈو جام (قدرت روزنامہ)ٹنڈو جام میں ظالم شخص نے سوتیلی بیٹی کو قتل کرکے لاش گٹر میں پھینک دی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم عدنان قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، 3 سالہ زینب کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے تھانے پر اطلاع دی کہ بچی کو اُس کا سگا باپ گن پوائنٹ پر لے گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شک کی بنیاد پر تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، جس کی نشاندہی پر بچی کی لاش گٹر سے برآمد کی ہے۔