جنوبی وزیرستان: گھر پر مارٹر گولہ آ گرا، 5 افراد جاں بحق


جنوبی وزیرستان (قدرت روزنامہ) جنوبی وزیرستان میں لدھا کے علاقے شکتوئی شابی خیل میں واقع ایک گھر پر مارٹر گولہ آ گرا . پولیس کے مطابق گھر پر گرنے والا مارٹر گولہ پھٹنے سے 1 ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے .


جنوبی وزیرستان پولیس کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ نامعلوم سمت سے گھر پر آ کر گرا ہے .
جنوبی وزیرستان پولیس نے مزید بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں . پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں