صادق آباد سے اغوا میاں بیوی اور بچوں کی بازیابی کا حکم


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے صادق آباد سے اغوا میاں بیوی اور بچوں کی جمعے تک بازیابی کا حکم دے دیا۔صادق آباد کے علاقے سے دو کم سن بچوں سمیت فیملی کے اغوا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں سماعت ہوئی۔
ریجنل پولیس افسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم عدالت میں پیش ہوئے اور واقعے سے لا علمی کا اظہار کیا۔جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیے کہ آپ کے علاقے سے فیملی بچوں سمیت غائب ہے آپ کیا کر رہے ہیں، جتنی جلدی ہو فیملی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ صادق آباد سے میاں بیوی اور دو کمسن بچوں کے اغوا کے خلاف شہری نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ فیملی کے اغوا کا الزام راولپنڈی پولیس پر عائد کیا گیا ہے۔