سندھ

محترمہ بینظیر شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دیکر ملکی دفاع کو مضبوط کیا: آصف زرداری


کراچی(قدرت روزنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام میں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دیکر وطن کے دفاع کو مضبوط کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھی 6 ستمبر کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام دیکر وطن کے دفاع کو یقینی بنایا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دیکر وطن کے دفاع کو مضبوط کیا، آج کوئی دشمن ہمارے ملک پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط دفاع آئین کی پاسداری اور بااختیار پارلیمنٹ وطن کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ دفاع پر پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قومی جراَت و بہادری کا استعارہ ہے، پاکستانی قوم اپنے وطن کا دفاع کرنے کے لیے متحد اور ہر وقت تیار ہے، مسلح افواج کو بہادری اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو بھی ان کے حوصلے اور صبرو استقامت پر خراج تحسین پیش کرتاہوں، باعثِ فخر ہےکہ ملکی دفاع کے باب میں پیپلز پارٹی کی قیادت اورحکومتوں کی کارکردگی تاریخی وشاندارہے، ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلیےجوہری پروگرام کی بنیاد رکھنا قائدِ عوام شہید بھٹو کاقوم کو سٹریٹجک تحفہ تھا، شہید محترمہ بینظیربھٹونےمیزائیل ٹیکنالوجی کاتحفہ دےکردفاعِ وطن کومزیدجدت اورتقویت دی۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کے بعد صدر آصف زرداری نےمسلح افواج کےجوانوں کی تنخواہ میں سو فیصدسے زیادہ اضافہ کیا، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھےگی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک دشمنوں کےعزائم خاک میں ملانےاور ملک کی سلامتی کیلئے کردار نبھاتی رہے گی، پیپلز پارٹی مہنگائی و غربت کاخاتمہ کرنےاور دنیا میں میڈ اِن پاکستان کے نئےدورکاآغازکرنےکیلیےپُرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں