میں بہت دل پھینک تھی، مانی سے شادی نہ ہوتی تو 6،5 شادیاں کرچکی ہوتی: حرا مانی


لاہور(قدرت روزنامہ) اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ میں بہت دل پھینک تھی اگر میری مانی سے شادی نہ ہوتی تو میں اب تک 5 سے 6 شادیاں کرچکی ہوتی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے دنیا نیوز کے مقبول پروگرام “مذاق رات” میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اداکاری، کیریئر اور شادی سے متعلق گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران جب ان سے میزبان عمران اشرف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ مانی سے شادی نہ کرتیں تو کیا آپ آج بھی شوبز انڈسٹری میں ہوتیں؟ جس پر حرا مانی نے کہا کہ مانی سے شادی نہ کرتی تو میری 5،6 شادیاں ہوچکی ہوتیں ۔
انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں دل پھینک قسم کی لڑکی تھی، اس کا مطلب یہ ہے کہ مانی کی شادی میری پسند کی تھی، لیکن اگر ان سے شادی نہ ہوتی تو مجھے ہر دوسرا لڑکا “اچھا” لگتا ۔


حرا مانی نے کہا کہ شادی کے بعد ترقی زیادہ ہوگئی ہے، میں سٹار بن گئی ہوں، لیکن اگر مانی سے شادی نہ ہوتی تو میری بہت ساری شادیاں ہوچکی ہوتیں ۔واضح رہے کہ سلمان ثاقب شیخ جو مانی کے نام سے مشہور ہیں اور ان کی اہلیہ نامور اداکارہ حرا کی جوڑی کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی بہترین اور کامیاب جوڑی مانا جاتا ہے۔
یہ دونوں ہی عموماً ایک دوسرے کے ساتھ نہایت رومانوی انداز میں نظر آتے جبکہ سوشل میڈیا پر اکٹھے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس وقت حرا صرف 19 سال کی تھیں، جوڑے کے 2 بیٹے ہیں، مزمل (2009 میں پیدا ہوئے تھے) اور ابراہیم ( 2014 میں پیدا ہوئے تھے)۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

4 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

5 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago