ٹیسلا کی شنگھائی فیکٹری نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

شنگھائی(قدرت روزنامہ)چین کے شنگھائی میں کارساز کمپنی ٹیسلا کی گیگا فیکٹری میں تیار کردہ 20 لاکھ ویں گاڑی بدھ کو اسمبلی لائن سے باہرآگئی .

کمپنی کے مطابق کار سازکمپنی ٹیسلا کی امریکہ سے باہر پہلی گیگا فیکٹری ٹیسلا شنگھائی پلانٹ نے جنوری 2019 میں تیاری شروع کی اور اسی سال دسمبر میں پہلی گاڑی تیار کی .

کمپنی کے مطابق شنگھائی فیکٹری نے 30 مہینوں میں اپنی 10 لاکھ کاریں تیار کیں جبکہ 13 ماہ سے بھی کم عرصے میں مزید 10 لاکھ گاڑیاں تیار کی گئیں .

ٹیسلا گیگا فیکٹری شنگھائی میں مینوفیکچرنگ کے سینئر ڈائریکٹر سونگ گانگ نے کہاکہ ٹیسلا کی پیداوار کی رفتار میں اضافے میں شنگھائی کے اعلی کاروباری ماحول خاص طور پر شنگھائی پائلٹ فری ٹریڈ زون کے لِن گانگ کے خصوصی علاقیکا بڑا کردار ہے .

. .

متعلقہ خبریں