پرینیتی چوپڑا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کا شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
پرینیتی چوپڑہ کے دلہا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے خاندان کی جانب سے جاری ریسپشن کے کارڈ کے مطابق شادی کا ریسپشن 30 ستمبر کو چندی گڑھ کے 5 اسٹار ہوٹل میں ہوگا۔
جوڑے کی شادی کی تقریبات 23 اور24 ستمبر کو راجستھان کے شہر ادے پور میں ہوں گی۔ پرینیٹی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی میں بھارت کے مشہور سیاستدانوں سمیت بالی ووڈ انڈسٹری کے متعدد اسٹارز کوبھی مدعو کیا گیا ہے۔