سعودی عرب ؛ مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا


ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی . سعودی میڈیا نے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے سے بتایا کہ کہ 11 رکنی گروہ نے دھوکے سے بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکالیں .


پراسیکیوشن کے مطابق گروہ کے ارکان شہریوں کو فون اور میسج کرکے تفصیلات مانگتا تھا اور پھر شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقوم نکال لیتے تھے . مالیاتی فراڈ پر 11 پاکستانیوں کے خلاف تفتیش مکمل کی اور انہوں نے جرم کا اقرار بھی کیا .
سعودی عدالت نے مجرمان کو قید اور ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سنائی ہے . ہر ملزم کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں