سعودی عرب ؛ مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا


ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔سعودی میڈیا نے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے سے بتایا کہ کہ 11 رکنی گروہ نے دھوکے سے بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکالیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق گروہ کے ارکان شہریوں کو فون اور میسج کرکے تفصیلات مانگتا تھا اور پھر شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقوم نکال لیتے تھے۔ مالیاتی فراڈ پر 11 پاکستانیوں کے خلاف تفتیش مکمل کی اور انہوں نے جرم کا اقرار بھی کیا۔
سعودی عدالت نے مجرمان کو قید اور ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سنائی ہے۔ ہر ملزم کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

1 hour ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

8 hours ago