ارض پاک کے تحفظ کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘نگران وزیراعلىٰ بلوچستان


نگران وزیراعلىٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی پاک افغان سرحد کے قریب چترال بارڈر پر دہشتگردی کے واقعہ کی مزمت
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلىٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی پاک افغان سرحد کے قریب چترال بارڈر پر دہشتگردی کے واقعہ کی مزمت ۔دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں چار سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس ہوا ۔دہشتگردی واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔فوری جوابی کارروائی میں 12 دہشتگردؤں کی ہلاکت پاک فوج کی جرات و بہادری کا ثبوت ہے۔
پاک فوج نے دلیری سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ارض پاک کے تحفظ کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔نگران وزیراعلىٰ کی شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا ۔