اسمگلنگ سے صوبے اور ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ‘چیف سیکرٹری بلوچستان


شکیل قادر خان کی زیر صدارت پراونشل ٹاسک فورس برائے انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت پراونشل ٹاسک فورس برائے انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ،چیف سیکرٹری کو متعلقہ حکام نے اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا ۔متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کا موثر نظام تشکیل دیا جائے۔
یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں آپریشن جاری رکھا جائے ۔ شکیل قادر خان کی ہدایت ‘اسمگلنگ سے صوبے اور ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔اسمگلنگ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ چیف سیکریٹری کی چینی اور یوریا کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت چینی اور یوریا کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کی جائے۔ چینی اور یوریا کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم کو بہتر بنایا جائے۔

چیف سیکریٹری کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ڈیلرز کو چینی اور یوریا فراہم کرنے کی ہدایت چینی اور یوریا سمیت اشیائے ضروریہ کی سرحد پار اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔جو لوگ اس غیر قانونی کام سے منسلک ہیں اور اس میں سہولت کار ہیں ان کے خلاف سب سے پہلے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وفاقی اداروں اور صوبائی حکومت کو اس ضمن میں مل کر کام کرنا ہوگا۔استعداد کار کو کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر، سیکرٹری خوراک مجیب الرحمٰن، سیکرٹری فشریز حافظ محمد طاہر، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے جبکہ آئی جی پولیس، ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی ۔