پانڈیا کیساتھ اچھا برتاؤ، بھارتی اداکارہ شاداب خان کی مداح بن گئیں


ممبئی(قدرت روزنامہ) کرکٹر شاداب خان کے اچھے برتاؤ نے بھارتی اداکارہ کو بھی متاثر کردیا۔ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے دوران بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا بیٹنگ کررہے تھے کہ ان کے جوتے کا تسمہ کھل گیا۔ شاداب خان نے اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانڈیا کے جوتے کا تسمہ باندھ دیا۔
شاداب خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی اداکارہ حنا خان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ حنا خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ رحمدلی میں شرافت ہوتی ہے۔ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ماڈرن، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ ہیں۔ امیرہیں یا غریب اور آپ کا کس مذہب سے تعلق ہے۔ آپ کا ملک کون سا ہے یا آپ کون سی زبان بولتے ہیں۔

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں سے برتاؤ اصل میں آپ کی حقیقت بتاتا ہے۔ اداکارہ حنا خان نے مداحوں کو رحمدلی اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔