پانڈیا کیساتھ اچھا برتاؤ، بھارتی اداکارہ شاداب خان کی مداح بن گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) کرکٹر شاداب خان کے اچھے برتاؤ نے بھارتی اداکارہ کو بھی متاثر کردیا . ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے دوران بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا بیٹنگ کررہے تھے کہ ان کے جوتے کا تسمہ کھل گیا .

شاداب خان نے اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانڈیا کے جوتے کا تسمہ باندھ دیا . شاداب خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی اداکارہ حنا خان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں . حنا خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ رحمدلی میں شرافت ہوتی ہے . اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ماڈرن، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ ہیں . امیرہیں یا غریب اور آپ کا کس مذہب سے تعلق ہے . آپ کا ملک کون سا ہے یا آپ کون سی زبان بولتے ہیں . بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں سے برتاؤ اصل میں آپ کی حقیقت بتاتا ہے . اداکارہ حنا خان نے مداحوں کو رحمدلی اپنانے کا مشورہ بھی دیا . . .

متعلقہ خبریں