آن لائن اشیا بھجوانے والے رائیڈر نے خاتون سے انتہائی مہنگا موبائل فون لیا اور پھر نیت خراب۔۔۔۔

لاہور(قدرت روزنامہ) آن لائن اشیا بھجوانے والے رائیڈر نے خاتون سے انتہائی قیمتی موبائل فون لیا اور پھر نیت خراب ہونے پر اسے لے کر فرار ہو گیا .

نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق برطانیہ پلٹ خاتون کو موبائل فون اپنی رشتے دار کو بھجوانے کیلئے آن لائن رائیڈ بک رانا مہنگا پڑ گیا .

آن لائن ٹیکسی رائیڈر خاتون کا انتہائی مہنگا موبائل فون لے کر فرار ہو گیا . بتایا گیا ہے کہ خاتون نے قیمتی موبائل اپنی عزیزہ کو بھجوانے کیلئے رائیڈ بک کرائی . ٹیکسی ڈرائیور نے موبائل فون لیتے ہی رائیڈ کینسل کی اور اپنا موبائل بند کر دیا .


متاثرہ خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کو موبائل فون پکڑانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو پیش کر دی جس میں ٹیکسی ڈرائیور خاتون سے موبائل فون پکڑتا ہے . پولیس نے خاتون کی درخواست کے باوجود کارروائی نہیں کی .

. .

متعلقہ خبریں