کوئٹہ شہر کی روایتی خوبصورتی کی بحالی اور شہری سہولیات میں اضافہ ضروری ہے‘نگران وزیراعليٰ بلوچستان
نگران وزیراعليٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ شہر کے مسائل اور حل سے متعلق اعلىٰ سطحی جائز ہ اجلاس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگران وزیراعلى بلوچستان /کوئٹہ کے مسائل پر اجلاس ۔نگران وزیراعليٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ شہر کے مسائل اور حل سے متعلق اعلىٰ سطحی جائز ہ اجلاس ۔نگران صوبائی وزراء سردار اعجاز خان جعفر شیخ محمودالحسن مندوخیل چیف سیکریٹری شکیل قادر خان آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ سمیت متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں کی شرکت ۔کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا ایڈمنسٹریٹر ایم سی کیو جبار بلوچ اور ڈی سی کوئٹہ کی اجلاس کو شہر کے مسائل اور انکے حل کے لئے اقدامات پر بریفنگ ۔
شہر میں صحت و صفائی اور تجاویزات کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کمشنر کوئٹہ کی بریفنگ ۔چینی کی زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی چار گودام سیل کر دي گئى۔سپیشل میونسپل قوانین کو برؤے کار لاکر پٹرول پمپوں کی کوالٹی اور مقدار بھی چیک کی جارہی ہے ۔مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جارہی ہے ۔واسا کے اشتراک سے غیر قانونی ٹیوب ویلوں اور ٹینکر مافیا کے خلاف میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایم سی کیو اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر شہر کی صفائی کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے ۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر سیوریج کے پانی سے پیدا کی جانے والی سبزیوں کو تلف کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے ۔شہر میں سٹریٹس لائیٹس کی بحالی اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کو بھی یقینی بنایا جارہاۂے ۔کوئٹہ شہر کی روایتی خوبصورتی کی بحالی اور شہری سہولیات میں اضافہ ضروری ہے ۔صوبائی دارلحکومت ہونے کے باوجود شہر کے مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔شہری صحت و صفائی کی سہولتوں کے فقدان اور ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر مسائل کا سامنا کر رہے ہیں ۔
بھرپور کوشش ہو گی کہ اپنی مختصر مدت میں کوئٹہ کو ایک بہتر شہر بنا یا جا سکے ۔تجاوزات ملاوٹ گرانفروشی زخیرہ اندوزی سرکار ی اراضی پر قبضہ بے ہنگم ٹریفک منشیات ٹینکر مافیا عمومی جرائم کوئٹہ شہر کے دیرینہ مسائل ہیں ۔شہریوں کے لئے زحمت اور مسائل کے زمہ داروں کے خلاف بلا امتیا ز کاروائی کی جائے۔نگران وزیراعلىٰ نے كها ہے كه ادارواں پر سیاسی یا کسی قسم کا دباؤ نہیں ۔متعلقہ ادارے زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے دستیاب وسائل شہر کی بہتری کے لئے بروئے کا ر لائیں ۔عوام حکومتوں کی عدم توجہی اور غیر سنجیدگی کا گلہ کرتے نظر آتے ہیں ۔
عوام کو بہتر کارکردگی کے زریعہ مثبت تبدیلی کا احساس دلایا جائے ۔تمام ترقیاتی اداروں میں بہتر کوآرڈینیشن قائم کی جائے ۔دہشت گردی کے ساتھ ساتھ عمومی جرائم کا بھی تدارک کیا جائے ۔شہر کو منشیات سے پاک کرنے كے لئے اس کاربار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔وزیراعلی کی سختی سے ہدایت ۔شہر کے لئے خصوصی ٹریفک پلان تیار کیا جائے ۔قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کر کے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے ۔وزیراعلی کی ہدایت ۔کوئٹہ پیکج کی جلد از جلد تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائے ۔