کراچی میں پانی چوری کی تفصیلات جمع کرلی گئیں


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی واٹر کارپوریشن نے شہر میں پانی چوری کی تفصیلات جمع کرلیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں 150 سے زائد غیر قانونی ہائیڈرنٹس کام کر رہے ہیں۔
کراچی واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 50 سے زائد غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور کنکشن ختم کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مین لائنوں سے پانی چوری کرکے صنعتوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔