کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر زراعت وعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ اپوزیشن کا بی اے پی میں طریقہ کار نامناسب ہے جمہوری طریقے سے تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے عوامی نیشنل پارٹی اصول پسند جماعت جس کے ساتھ کمٹمنٹ کیاہے اس پر پورا اتری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی اصول پسند جماعت ہے جو کمیٹمنٹ کی ہے اس پر پورا اتری ہے ہم نے کبھی مفادات کی بات نہیں کی اور نہ ہی وزارتوں کی بات کی ہے ہم موجودہ گورنمنٹ میں رہے اس سے قبل 5سال اپوزیشن میں رہے اس سے 5سال پہلے بھی حکومت میں شامل تھے انہوں نے کہاکہ جمہوری طریقہ اور بلوچستان کے قبائلی روایات ہے جمہوری طرز میں تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے لیکن روایات نہیں ہونے چاہئیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کہتی تھی کہ موجودہ حکومت میں کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی لیکن آج اپوزیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر جو طریقہ کار اپنایا ہے میرے خیال سے نامناسب ہے اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ جمہوری طریقے سے معاملات کوآگے بڑھائیں ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں اور رولز وپروسیجر کے ساتھ چلنے والے لوگ ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…