پن بجلی کا پیداواری ٹیرف 3.85 روپے سے بڑھا کر 4.96 روپے فی یونٹ مقرر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔نیپرا کے مطابق پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 3 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔
نیپرا نے واپڈا کی درخواست پر ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا۔اس کے علاوہ نیپرا نے واپڈا کے پن بجلی اسٹیشنز کا کیپسٹی ٹیسٹ کرانے کا بھی حکم دیدیا ہے۔