کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر خوراک سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاہے کہ بی اے پی کے اختلافات گھر کامسئلہ ہے البتہ تحریک عدم اعتماد جمع کرنا اپوزیشن کا حق ہے،لوگ چاہیے تو ان کے خدشات اور تحفظات دور ہوسکتے ہیں،بلوچستان قبائلی صوبہ ہمارا سب سے پہلے نعرہ عزت دو کا ہے جام کمال سمیت تمام لوگ قابل احترام ہے،گھریلو مسائل پر کبھی بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے اور کبھی ہمدرد اوردوست گھر کواجڑنے سے بچالیتے ہیں آج بلوچستان میں حالات ایسے ہی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے تاہم بلوچستان عوامی پارٹی کا معاملہ گھر کا مسئلہ ہے اور گھر میں اختلافات،گلے شکوے ناراضگیاں بھی ہوتے رہتے ہیں اور گھریلو مسائل پر کبھی بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے اور کبھی ہمدرد دوست گھر کو ٹوٹنے سے بچا لیتے ہیں آج بلوچستان حکومت کی حالت ایسی ہی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے طلاق تک بات نہیں پہنچی ہے چیئرمین سینیٹ بارے علم نہیں،بلوچستان عوامی پارٹی میں فارورڈ بلاک کی اطلاعات غلط ہے پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا گھر میں ناراضگیاں ہوتی ہے باپ بیٹے،میاں بیوی کی ناراضگی ہوجاتی ہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ گھر نہ اجڑے البتہ جب بات حد سے گزر جائے تو پھر وہ گھر اجڑ جاتاہے بلوچستان قبائلی صوبہ جہاں کے اپنے روایات ہے ہم ایک دوسرے کو عزت دیتے ہیں چاہیے ان کا کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو ہمارا سب سے پہلا نعرہ عزت دو ہے جام کمال خان سمیت تمام لوگ قابل احترام ہے خدشات اور تحفظات کاازالہ ہوسکتاہے اگر کوئی چاہیے تو انہوں نے کہاکہ اگر میاں بیوی میں سے کوئی کہیں کہ بلکل راستہ ہی نہیں ہے طلاق لینی ہے یا دینی ہے تو پھر معاملات کا کوئی حل نہیں ہوتا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…