ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا، ہمایوں سعید


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا۔اداکار ہمایوں سعید نے ’جنگ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی میں سوشل میڈیا کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، سوشل میڈیا کو مجھ سے پرابلم ہوسکتی ہے کیونکہ میری توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کرلوں گا، وہ میری نئی آنے والی فلم کی ہیروئن ہیں، جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے، وہ سپر اسٹار بن جاتی ہے۔انٹرویو کے دوران اُن کا مزید کہنا تھا کہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ بھی ڈراموں میں مرکزی کردار کررہا ہوں۔
فلم انڈسٹری کو مسائل سے کیسے نکالا جائے؟ اس سوال کے جواب میں نئی نسل کے پسندیدہ ہیرو ہمایوں سعید نے کہا کہ 2024ء سے سال میں ایک نہیں تین فلمیں بناؤں گا، ماضی میں بھی میں نے فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ بناکر انڈسٹری کو سنبھالا دیا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا ہوں۔
سوال، آپ کی اداکاری پر بہت سے فنکار تنقید کرتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے ؟ پر جواب دیتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ چند بے وقوف مجھ سے حسد کرتے ہیں، باقی سب تو مجھے بہت پیار کرتے ہیں۔انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید سے سوال پوچھا گیا کہ ’ماہرہ خان کی شادی ہونے والی ہے، اس سے آپ کی فلم پر کوئی فرق پڑے گا؟‘
اس پر جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید کا بتانا تھا کہ ماہرہ خان کی شادی سے میری فلم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’بن روئے‘ میں ہماری جوڑی مقبول ہوچکی ہے، میری نئی فلم میں بھی ان کو میرے ساتھ پسند کیا جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے عمدہ کام سے جواب دیتا ہوں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت کے ساتھ بات چیت…

9 mins ago

دماغی کینسر کے علاج کی ایم این آر ویکسین تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ماہرین نے کورونا سے تحفظ کی ٹیکنالوجی کی طرز پر دماغی…

21 mins ago

حیدرآباد: مکی شاہ کے قریب ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد کےعلاقے کچا قلعہ مکی شاہ روڈ سے متصل ریلوے ٹریک کے…

28 mins ago

کراچی میں اینٹی کرپشن کی کارروائی، رشوت طلب کرنے پر سی آئی اے پولیس انسپیکٹر گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے…

45 mins ago

کراچی: پولیس، کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں کا نان کسٹم پیڈ کپڑا ضبط

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جامع کلاتھ کے قریب پولیس، کسٹمز اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی…

56 mins ago

تین پاکستانی کھلاڑی اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹاپ سیڈ عاصم خان، طیب اسلم اور ناصر اقبال سمیت تین پاکستانی…

1 hour ago