نواب شاہ: لاک اپ سے 3 ملزمان کانسٹیبل کو زخمی کر کے فرار
نواب شاہ(قدرت روزنامہ)نواب شاہ کے دوڑ تھانے کے لاک اپ سے 3 ملزمان کانسٹیبل کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ایس ایس پی نواب شاہ کے مطابق مفرور ملزمان کی گنے کے کھیت میں موجودگی کی اطلاع ہے، جس پر علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی نواب شاہ نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او دوڑ تھانہ سمیت 5 اہلکار معطل کر دیے۔ایس ایس پی نواب شاہ نے بتایا ہے کہ چہلم کے جلوس کے سبب ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار نواب شاہ میں تعینات تھے، دوڑ تھانے کے لاک اپ پر صرف ایک سپاہی موجود تھا۔
ایس ایس پی نواب شاہ کے مطابق ملزمان نے کانسٹیبل سے بہانے سے لاک اپ کھلوایا اور اس پر قابو پا لیا۔