پاکستان

ڈالر، چینی، کھاد، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایک اور بڑا اقدام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں حکومت کی جانب سے امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک اور بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو اختیارات فراہم کیے گئے ہیں۔
وزیرِ داخلہ کی صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد ایف آئی اے کو کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے۔امریکی ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی کے تمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کارروائی کر سکے گی۔
ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ فارم کے ذریعے تفصیلات ہیڈ کوارٹر فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گے۔
اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹریٹ سے انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو بھی ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں