بلوچستان سرکاری وسائل کے استعمال میں بدعنوانی اور ضیاع کا متحمل نہیں ہوسکتا ‘ میر علی مردان خان ڈومکی
نگران وزیراعلىٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلىٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ۔چیف سیکریٹری شکیل قادر خان بھی اجلاس میں شریک ۔سیکریٹری ایس اینڈ جی اے بابر خان اور ادارے کے ڈی جی سہیل انور ہاشمی کی اجلاس کو بریفنگ ۔
نگران وزیراعلی کی سرکاری محکموں میں بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت ۔بلوچستان سرکاری وسائل کے استعمال میں بدعنوانی اور ضیاع کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔نگران دور حکومت میں بدعنوانی میں برداشت کی حد صفر ہوگی ۔بلوچستان کے بارے میں مالی بدعنوانی کے ٹا ثر کو دور کرنا ہو گا۔نگران وزیراعلئ ۔محکمے اور ادارے اپنے مالی امور کو بہتر بنا کر بے ضابطگیوں کو ٹھیک کریں ۔نگران وزیراعلی کی ہدایت ۔بلوچستان میں سزا و جزا کے تصور کو عملی جامع پہنایا جائے گا۔
اچھے افسر ان کی حوصلہ افزائی اور بدعنوانی میں ملوث افسران و اہلکاران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ بد عنوانی اور مالی ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے دیکر افسران میں بدلی پھیلتی ہے ۔سرکاری محکموں میں پائی جانے والی کالی بھیڑوں کی نشاندہی ضروری ہے ۔بدعنوان عناصر بلوچستان کا مستقبل تاریک کر رہے ہیں۔اجلاس میں ادارہ انسداد بد عنوانی کو مزید متحرک اور فعال بنانے کا فیصلہ ۔ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ۔اجلاس میں فیصلہ ۔ادارے میں دیگر محکموں سے ماہرین کو ڈیپوٹیشن پر لایا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ ۔اجلاس کی ادارہ کو زیر تحقیق کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت ۔محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے زیر تکمیل منصوبوں کی تفصیل لیکر انکا معائنہ کیا جائے۔اجلاس کی ادارے کے ڈی جی کو ہدایت ۔جعلی ہاؤسنگ سکیموں کے زریعہ عوام سے پیسے ہتھیانے والوں کے خلاف تحقیات کا آغاز کرکے گھیرا تنگ کیا جائے گا ۔منصوبوں کے صر ف کاغذات تک محدود ہونے اور زمین پر نظر نہ آنے کی اطلاعات کی تحقیقات کی جائیں گی ۔