کینیڈا: شازیہ منظور کو کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازا گیا


کینیڈا (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا کے کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے . حکومتِ کینیڈا کی طرف سے پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی نے شازیہ منظور کو ایک تقریب میں کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا .


گلوکارہ شازیہ منظور نے نمائندہ جنگ سے گفتگو میں اس اعزاز پر حکومتِ کینیڈا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لئے بڑی عزت کی بات ہے اور یہ امر بھی میرے لیے باعثِ افتخار ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ارکان بھی کینیڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں .
شازیہ منظور نے کہا کہ پاکستان کے لئے دِل جان سب کچھ حاضر ہے اور پاکستانی لوگ دُنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں