فن و ثقافت شوبز

پرینیتی سے پہلی ملاقات طلسماتی تھی، راگھو چڈھا


ممبئی(قدرت روزنامہ)راگھو چڈھا نے اپنی ہونے والی اہلیہ پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات کے حوالے سے بات چیت کی۔یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی رہنما راگھو چڈھا نے کہا کہ پرینیتی سے پہلی ملاقات طلسماتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جیسے بھی ملے، وہ بہت طلسماتی تھا اور ملاقات کا بہت مناسب طریقہ تھا۔راگھو نے کہا کہ میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے پرینیتی کو میری زندگی میں بھیجا، یہ میرے لیے بہت بڑی رحمت ہے اور میں اس کا جیون ساتھی بننے پر بےانتہا خوش ہوں۔
یوٹیوبر نے کہا کہ پوری قوم آپ لوگوں کی شادی کا انتظار کر رہی ہے اور بہت خوش ہے، جواباً راگھو نے کہا کہ میں پورے ملک سے زیادہ خوش ہوں۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں