کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی نگرانی میں کوئٹہ شہر میں زخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں


نگران صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن (ر) محمد زبیر جمالی کا زخیرہ اندوزی خلاف جاری آپریشن پر اظہار اطمینان
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی ہدایت اور نگرانی میں کوئٹہ شہر میں چینی یوریا اور دیگر اشیاء کے زخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ۔لنک بادینی روڈ سریاب پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں گوداموں پر چھاپے ۔


گوداموں میں ذخیرہ کی گئی چینی کی 4500 بوریاں یوریا کی 1200 بوریاں 1000پلاسٹک بیگزاور 65 شمسی پینلز برآمد ۔تمام اشیاء سرکاری تحویل میں لیکر گودام سیل کر دی گئى ۔زخیر اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔نگران صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن (ر) محمد زبیر جمالی کا زخیرہ اندوزی خلاف جاری آپریشن پر اظہار اطمینان ۔وزیر داخلہ کی ضلعی انتظامیہ کی کار کردگی کی تعریف۔