دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری تاجک کاروباری طبقے کو مدعو کرے گی اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان میں ان کی آمد سے صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور اس ضمن میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا. دوشنبے میں پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بزنس فورم کا مقصد دونوں ممالک تاجروں کے درمیان روابط پیدا کرنا ہے، ہمارے ساتھ 67 کمپنیاں ہیں جو مختلف شبعوں میں کام کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے اور امید کرتے ہیں کہ پن بجلی سے متعلق تاجکستان کی تکنیکی صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں سکیں گے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جتنی تجارتی سرگرمیاں ہوں گی دونوں ممالک کو اتنا ہی فائدہ ہوگا. انہوں نے کہا پاکستان میں تاجر برادری کو درپیش متعدد مسائل دور کردیے ہیں، اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فعال اور ان کے لیے بہتر حالات پیدا کرنے کے لیے مزید کوششیں جاری ہیں وزیر اعظم عمران خان تاجکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے وزیر اعظم ہاس سے جاری بیان کے مطابق دوشنبے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ نے عمران خان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیا وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے دوطرفہ ملاقات کے لیے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے. وہ دوشنبے میں ایس سی او کے20 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع پر اجلاس میں شریک راہنماں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے دورے کے دوران عمران خان ایران، قزاکستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے وزیر اعظم پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ بزنس فورم سے پہلے اجلاس کا افتتاح اور اس سے خطاب بھی کیا، جس کے لیے پاکستانی تاجروں کا ایک وفد بھی دوشنبے کا دورہ کرے گا اس موقع پر پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس بھی ہوگا واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں قزاکستان، کرگزستان، تاجکستان، ازبکستان، روس اور چین کے راہنماں نے شنگھائی میں قائم کی تھی پاکستان 2005 میں ایس سی او میں مبصرملک کی حیثیت سے شامل ہوا تھا جبکہ 2010 میں مستقل رکنیت کے لیے درخواست دی تھی. جون 2017 میں پاکستان کو تنظیم کی مستقل رکنیت دے دی گئی تھی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے کہا کہ یہ دورہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اس سے پاکستان کا وقار مزید بلند ہوگا ٹیلی ویژن پیغام میں انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وزیر اعظم کی ایران کے صدر، چین کے وزیر خارجہ اور وسطی ایشیا کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے تھی، تاہم پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آرہے لیکن دونوں راہنماں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کا کلیدی حصہ رہے گی تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے اہم کردار اور ہم اس کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ وژن سینٹرل ایشیا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا کلیدی حصہ ہے اور تاجکستان کے دورے کے دوران افغانستان میں مستحکم اور جامع حکومت کے بارے میں ہمارے نظریے کو تقویت ملے گی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…