مراکش میں شدید زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا، 820 افراد ہلاک


رباط(قدرت روزنامہ)مراکش میں خوفناک زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا ہو گئی . قدرتی آفت میں 820 افراد ہلاک اور 670 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں .


بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے . حکام کے مطابق علاقے کی تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں . ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 820 ہے جب کہ 670 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں .


زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، تاہم مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے . بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلےمقامات اورسڑکوں پرگزاری .


امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلہ مراکش کےپہاڑی علاقے اٹلس میں آیا، جس کامرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا . زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی . زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ تاحال جاری ہے .
دوسری جانب مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .

. .

متعلقہ خبریں